ٹرمپ اپنے غلط اقدامات کو روک لے،چین ،"وہ گھبرائے"،ٹرمپ کا ردعمل

ٹرمپ اپنے غلط اقدامات کو روک لے،چین ،
کیپشن: ٹرمپ اپنے غلط اقدامات کو روک لے،چین ،"وہ گھبرائے"،ٹرمپ کا ردعمل

ویب ڈیسک: چین نے امریکا پر جوابی ٹیرف کے نفاذ کے بعد اب اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ٹرمپ اپنے غلط اقدامات کو روک لیں۔ جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ٹیرف پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ "وہ گھبراگئے"۔ چین نے غلط قدم اٹھالیا۔

تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عالمی منڈی نے بھی ٹرمپ کے ٹیرف کو مسترد کردیا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے غلط اقدامات کو روک لیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا تجارتی شراکت داروں کے ساتھ باہمی مشاورت سے مسئلے کا حل نکالے۔ عالمی منڈیوں کا ٹرمپ کے ٹیکسز پر ردعمل واضح ہے۔ دوسری جانب چین کی صحت ، ٹیکسٹائل ، الیکٹرونکس اور دیگر تجارتی شعبوں کی متعدد کامرس ایسوسی ایشنز نے بیان میں کہا ہے کہ چینی صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کو متحد ہو کر متبادل منڈیاں تلاش کرنا چاہئیں۔

چینی تجارتی تنظیموں نے خبردار کیا کہ ٹیرف سے امریکا میں مہنگائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہوجائے گی۔  

ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی جانب سے امریکا پر جوابی ٹیرف کے نفاذ پر ردعمل دیا ہے۔ اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین نے غلط قدم اٹھا لیا ہے۔ چین گھبرا گیا ہے۔ یہ چیز چین برداشت نہیں کرسکتا۔

Watch Live Public News