پیرس اولمپکس؛ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا ایک ہی گروپ میں شامل

پیرس اولمپکس؛ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا ایک ہی گروپ میں شامل
کیپشن: Arshad Nadeem and Neeraj Chopra
سورس: web desk

ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس میں پاکستان کے آخری ایتھلیٹ اور میڈل جیتنے کی امید ارشد ندیم کل ایکشن میں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق منتظمین نے جیولین تھرو مقابلوں کے گروپس کا اعلان کردیا جس میں   ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا ایک ہی گروپ میں شامل ہیں، پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلے کل دوپہر میں ہوں گے جس میں پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا ایک ساتھ گروپ بی میں شامل ہیں۔ 

عالمی نمبر 5 ایڈیس میٹوشیویسیئس اور عالمی نمبر 6 اینڈرسن پیٹرس بھی اس گروپ میں شامل ہیں جب کہ اس سیریز میں 90 میٹر کی تھرو کرنے والے جرمنی کے میکس ڈینھنگ بھی گروپ بی کا حصہ ہیں ۔ 

گروپ بی کا ایکشن پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 50 منٹ پر شروع ہوگا جس میں ارشد ندیم 5 نمبر پر تھرو کرنے آئیں گے، میڈل راؤنڈ کے لیے کوالیفیکیشن معیار کو پچھلے ایونٹ سے بڑھا دیا گیا ہے، اس بار کم سے کم 84 میٹر کی تھرو کرنے والے پلیئر کی میڈل راؤنڈ میں رسائی یقینی ہوگی۔ 

فائنل راونڈ میں مجموعی 12 پلیئرز جگہ بنائیں گے، 84 میٹر کی تھرو کی تعداد 12 سے کم ہونے پر بہترین تھرو والے پلیئرز کوالیفائی کریں گے، جیولین تھرو مقابلوں میں 32 پلیئرز دو گروپس میں ایکشن میں ہوں گے۔
 
 

Watch Live Public News