حکومت کا نیشنل آرٹیفیشل انٹیلیجنس فنڈ کے قیام کا فیصلہ 

حکومت کا نیشنل آرٹیفیشل انٹیلیجنس فنڈ کے قیام کا فیصلہ 
کیپشن: حکومت کا نیشنل آرٹیفیشل انٹیلیجنس فنڈ کے قیام کا فیصلہ 

ویب ڈیسک: حکومت نےنیشنل آرٹیفیشل انٹیلیجنس فنڈ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اگنائٹ کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ فنڈ کا 30 فیصد آرٹیلی فیشل اینٹیلیجنس فنڈ کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

 دستاویزات کے مطابق انٹیلیجنس فنڈ کے قیام کا مقصد آرٹیفیشل انٹلیجنس ٹیکنالوجیز کو سپورٹ فراہم کرنا ہے ۔مختلف شہروں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس میں سنٹر آف ایکسیلنس نیٹ ورک بھی قائم کیاجائے گا ۔سینٹر آف ایکسیلنس اسلام آباد، کراچی لاہور میں قائم کئے جائیں گے ۔

مصنوعی ذہانت کے شعبے میں جدت کے لیے انوویشن فنڈ اور وینچر فنڈ کے قیام کی بھی تجویز دی گئی ہے۔آڑٹیفلش انٹیلیجنس سے آگاہی کے لیے نینشل اے آئی سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز کیاجائے گا ۔وزارت تعلیم وتربیت، صوبائی حکومتیں اور نجی تنظیمیں مل کر اے آئی ٹریننگ فراہم کریں گی ۔نجی و سرکاری اشتراک سے سالانہ 2 لاکھ افراد کو اے آئی ٹریننگ دی جائے گی ۔ملک بھر میں نیشنل ہائی ٹیک انٹرن شپ پروگرام متعارف کروایا جائے گا ۔

Watch Live Public News