سی آئی اے کے سارے افسر ، ایجنٹس فارغ، نئی بھرتیاں ہوں گی

CIA reportedly offers buyouts to entire workforce in latest Trump-era purge
کیپشن: CIA reportedly offers buyouts to entire workforce in latest Trump-era purge
سورس: google

ویب ڈیسک : سی آئی اے میں بھی  تطہیر کا فیصلہ ۔۔۔ پورے نظام کو صدر امریکا ڈونلڈ ٹرمپ کی ترجیحات کے مطابق چلانے کے لئے نئی بھرتیاں ہوں گی۔

وال اسٹریٹ جرنل اور سی این این کی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے کے نئے ڈائرکٹر جان ریٹکلف نے  نئے  بھرتی شدہ سی آئی اے ایجنٹس کی تعیناتی بھی منجمد کردی  ہے۔

ڈائریکٹر جان ریٹکلف کے ایک معاون نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ترجیحات میں منشیات کے کارٹلز کا خاتمہ، تجارتی جنگ اور چین کو کمزور کرنا شامل ہے اور اب نئی بھرتیوں میں ان اہداف کےحصول کا پس منظر رکھنے والے ہی سی آئی اے میں نوکری حاصل کرسکیں گے جبکہ منجمد بھرتیوں میں سے بھی کوئی درج بالا خصوصیات کے افراد ہوئے تو انہیں نوکری دی جاسکتی ہے

سی آئی اے کے  گمنام ترجمان نے سی این این کو بتایا کہ یہ فیصلہ ریٹکلف کی  ان کوششوں کا حصہ  ہے  کہ "اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ سی آئی اے کی افرادی قوت انتظامیہ کی قومی سلامتی کی ترجیحات کے لیے جوابدہ ہے" اور یہ ایجنسی کو نئی توانائی فراہم کرنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی کا حصہ ہے۔

 ذرائع کا یہ بھی دعوی ہے کہ  لیکن کچھ مخصوص آپریشنز یا مہارت کے شعبوں پر  مستقل پابندی لگائی جا سکتی ہے۔

  سی آئی اے ایجنسی اپنے بجٹ یا ملازمین کی تعداد کو ظاہر نہیں کرتی ہے تاہم لینگلے  نے فوری طور پر  ردعمل  کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

 یادر ہے سی آئی اے میں نوکریوں کا خاتمہ امریکی حکومت کے بڑے پیمانے پر تبدیلی کے مطابق ہے، جس نے بیوروکریسی کو گھٹانے اور مزید وفاداروں کو تعینات کرنے کی جانب پہلے  قدم کے طور سینکڑوں سرکاری ملازمین کو برطرف کر دیا ہے۔

 یادرہے  ایلون مسک کے تحت چلنے والے محکمہ DODGE کی سفارشات پر وائٹ ہاؤس نے گزشتہ ہفتے 20 لاکھ سویلین کل وقتی وفاقی کارکنوں کو اس ہفتے کام بند کرنے اور 30 ​​ستمبر تک تنخواہ اور فوائد حاصل کرنے کا موقع پیش کیا تھا ۔

  سی این این کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ اس پروگرام میں سی آئی اے کو شامل کرنا ایک حالیہ فیصلہ تھا۔ سی آئی  اے  حکام  نے  پروگرام میں شمولیت سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی ۔

 یادرہے  امریکی سرکاری ملازمین کی نمائندہ یونینز ٹرمپ انتظامیہ کے  ڈاؤن سائزنگ منصوبے  کے خلاف عدالت سے رجوع کرچکی ہیں۔

 وال اسٹریٹجرنل کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں  سی آئی ان ممالک کو نشانہ بنائے گی جنہیں روایتی طور پر امریکہ مخالف نہیں سمجھا جاتا ہے۔

Watch Live Public News