ایران اب مذاکرات کر رہا ہے، وہ نہیں چاہتے کہ ہم ان پر حملہ کریں ،امریکی صدر

ایران اب مذاکرات کر رہا ہے، وہ نہیں چاہتے کہ ہم ان پر حملہ کریں ،امریکی صدر

(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران اب مذاکرات کر رہا ہے، وہ نہیں چاہتے کہ ہم ان پر حملہ کریں۔

واشنگٹن میں نیشنل پریئر بریک فاسٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نیشنل پریئر بریک فاسٹ امریکا کی بہت اچھی روایت ہے۔ دوبارہ اس تقریب میں آکر بہت خوشی ہو رہی ہے۔

ایران سے متعلق بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ہمارا ایک بڑا بحری بیڑا ایران کی جانب جا رہا ہے۔ ایران اب مذاکرات کر رہا ہے، وہ نہیں چاہتے کہ ہم ان پر حملہ کریں۔

خیا ل رہے کہ ایک دن پہلے امریکی صدر نے کہا  تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں، امید ہےکامیاب ہوں گے، ہم ایران کےخلاف آپریشن مڈ نائٹ ہیمر بھی کرچکے ہیں۔

Watch Live Public News