دنیا کی معمر ترین خاتون 117 سال کیسے زندہ رہی؟ حیرت انگیز انکشافات

دنیا کی معمر ترین خاتون 117 سال کیسے زندہ رہی؟ حیرت انگیز انکشافات

ویب ڈیسک: صحت مند اور لمبی عمر پانے کا راز کیا؟ اس کھوج کا سراغ لگانے کے لئے تقریباً ہر شخص کوشش کرتے ہوئے دکھائی دیتا ہے مگر تاحال اس راز کو کوئی بھی حاصل نہیں کرسکا، ایک ایسی خاتون خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے جس نے 117 برس کی عمر پائی، ماہرین نے اُس کی طویل عمر کا جائزہ لیا اور مختلف نتائج اخذ کئے۔ 

ماریہ برانیاس ( Maria Branyas Morera) ایک امریکی بزرگ خاتون جس کی عمر 117 سال سے زیادہ  تھی انہیں دنیا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون قرار دیا گیا، وہ  اگست 2024 میں 117 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، ان کی لمبی عمر کی وجہ ان کے جوان خلیات اور صحت بخش مائیکرو بائیوم (جسم میں موجود مفید بیکٹیریا) کو قرار دیا گیا. 
وہ 4 مارچ 1907 کو  امریکہ  پیدا ہوئیں لیکن اسپین میں رہائش پذیر تھیں، 19 اگست 2024 ( 117 سال، 168 دن کی عمر میں وفات پائی)۔ 

ماہرین طبی نے ان کی صحت کا مکمل جائزہ لیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ ان کے 117 سال تک زندہ رہنے کی ایک وجہ ان کے جوان خلیات تھے۔

بارسلونا میں جوزپ کیریرس لیوکیمیا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سائنسدانوں کی سربراہی میں لیے گئے اس جائزے کے نتائج کے مطابق خاتون کے پاس ایسے خلیات تھے جن کی عمر خاتون کی اصل عمر سے بہت کم تھی۔ 

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اب وہ اس جائزے کے نتائج کو انسان کی عمر بڑھانے کے لیے بائیو مارکر تجویز کرنے اور انسان کی متوقع عمر کو بڑھانے کے لیے ممکنہ حکمت عملیاں بنانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنے بڑھاپے میں بھی ماریہ برانیاس کی مجموعی طور پر صحت بہت اچھی تھی، دل کی صحت بھی بہترین تھی اور جسم میں سوزش بھی بہت کم تھی۔

ماہرین کے مطابق خاتون اپنی خوراک میں دہی کا زیادہ استعمال کرتی تھیں اس لیے ان کی طویل عمری میں ان کی خوراک کا بھی اہم کردار ادا ہو سکتا ہے اور ان کی انتہائی لمبی عمر شاید جینیاتی اور ماحولیاتی متغیرات بھی ہو سکتے ہیں۔

Watch Live Public News