کورونا وائرس سے مزید 19 افراد جاں بحق

کورونا وائرس سے مزید 19 افراد جاں بحق
اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے جاری ہونے والے کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا 19مریض جابحق ہو ئے. این سی او کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 1347افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 33299 ہے.ملک بھر میں کورونا کے 9 لاکھ 7934مریض صحتیاب ہو چکے ہیں. ملک میں963660مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں.ملک بھر میں کورونا سے تاحال22427اموات ہو چکی ہیں. 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 45245ٹیسٹ کئے گئے.

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔