(ویب ڈیسک ) ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ صدر آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدرپاکستان آصف علی زرداری کورونا میں مبتلا ہوگئے. ایوان صدر نے صدر مملکت کی صحت سے متعلق ڈاکٹر عاصم حسین کا بیان جاری کردیا.
ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ مختلف ٹیسٹ کے بعدتصدیق ہوئی صدر مملکت کورونا میں مبتلا ہیں، انہیں اس وقت آئیسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل کردیا گیا
ڈاکٹرعاصم حسین کا کہناہے کہ ماہرین کی ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہی،صدر مملکت کی حالت بہترہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روزصدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت ناسازہونے پر انہیں کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
وزیر اعظم کی صدر آصف زرداری کی صحتیابی کیلئے نیک تمنائیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحتیابی کے لیے نیک تمنائیں، وزیر اعظم نے صدر مملکت کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا اور جلد شفایابی کی دعا کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی جلد صحتیابی کے لیے قوم دعا کرے.
وزیراعظم نے صدر مملکت کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں شفاء کاملہ عطا فرمائے اور جلد از جلد صحت یاب کرے۔