صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل کردیا گیا

صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل کردیا گیا
کیپشن: صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل کردیا گیا

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت ناسازہونے پر انہیں کراچی کے نجی اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری کی طبیعت خراب ہونے کے باعث انھیں نواب شاہ سے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف زراری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے داخل کیا گیا ہے، صدر مملکت کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ 

صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ روز نواب شاہ میں نماز عید ادا کی تھی۔ طبیعت ناسازی کے باعث صدر زرداری نے عید ملنے آنے والوں سے ملاقات نہیں کی تھی۔

Watch Live Public News