(ویب ڈیسک ) صدر مملکت آصف علی زرداری کا کورونا ریپڈ ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔
ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے علاج میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ صدر آصف علی زرداری کا کورونا ریپڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : صدر آصف علی زرداری کورونا میں مبتلا
انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت تاحال انفیکشز ڈیزیز ماہرین کے زیر علاج ہیں اور ان کی فزیو تھراپی کی جا رہی ہے۔
ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری مزید ایک سے دو دن ہسپتال میں زیر علاج رہیں گے۔ ڈاکٹرز نے تاحال صدر مملکت سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی۔