(ویب ڈیسک ) چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے 6 نام تجویز کردیے۔
پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے خط لکھ دیا۔ اپوزیشن کی جانب سے 6 ارکان کے نام پارلیمانی کمیٹی کے لیے تجویز کیے گئے ہیں۔
قومی اسمبلی سے اسد قیصر، گوہر علی، حمید رضا اور لطیف کھوسہ نامزد کیے گئے ہیں جبکہ سینیٹ سے شبلی فراز اور علامہ راجہ ناصر کمیٹی کیلئے تجویز کیے گئے ہیں۔
عمر ایوب نے 15 جنوری کے خط کا حوالہ دیتے ہوئے عملدرآمد کا مطالبہ دہرایا۔خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری ناگزیر ہے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی کو کمیٹی بنانے کی یاد دہانی کرائی ۔انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کی مدت ختم ہونے پر پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا۔
عمر ایوب نے آرٹیکل 213(2B) کے تحت عمل شروع کرنے کی درخواست کر دی۔
