بلاول بھٹو زرداری کی امریکی سینیٹر فان ہولن اور سینیٹر کوری بُکر سے اہم ملاقات

بلاول بھٹو زرداری کی امریکی سینیٹر فان ہولن اور سینیٹر کوری بُکر سے اہم ملاقات

ویب ڈیسک: واشنگٹن میں موجود پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کی امریکی سینیٹر فان ہولن اور سینیٹر کوری بُکر سے اہم ملاقات، سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر فان ہولن اور سینیٹر کوری بُکر کی انسانی حقوق سے متعلق خدمات کو سراہا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سینیٹر فان ہولن اور سینیٹر کوری بُکر کے درمیان بھارتی جنگی جنون اور انسانی حقوق کی سنگین صورت حال پر بات چیت کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سینیٹر فان ہولن اور سینیٹر کوری بُکر کے درمیان پاک امریکا تجارتی اور سماجی تعلقات میں فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔ 

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا بھارتی حکومت نے مقبولیت حاصل کرنے کے لئے جنگ کو کھیل سمجھا اور ردعمل میں اسے شدید سُبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ 

پاکستان دنیا میں دہشت گردی سے متاثرہ سب سے بڑا ملک ہے اور بھارت نے ہم پر دہشت گردی کا بے بنیاد الزام عائد کیا۔

پاکستان بھارت کے ساتھ مل کر ایسا میکنزم بنانے کو تیار ہے جس سے خطے کی کشیدگی میں کمی واقع ہوسکے۔

امریکی سینیٹر فان ہولن اور سینیٹر کوری بُکر نے پاکستان کی امن کی خواہش کو سراہا اور قیام امن میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Watch Live Public News