سعودی عرب اور قطر میں مبینہ موساد ایجنٹ گرفتار، سعودی ماہر کی تصدیق

سعودی عرب اور قطر میں مبینہ موساد ایجنٹ گرفتار، سعودی ماہر کی تصدیق

(ویب ڈیسک ) ایک سعودی ماہر نے غیر ملکی خبر ایجنسی  کو بتایا ہے کہ موساد سے وابستہ ایجنٹوں کو سعودی عرب اور قطر میں گرفتار کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ ایجنٹ مبینہ طور پر فالس فلیگ بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے تاکہ خلیجی ممالک کو  ایران  کے ساتھ جنگ میں گھسیٹا جا سکے۔

سعودی ماہر کے مطابق  “اسرائیل جب بھی ‘خود دفاع’ کی بات کرتا ہے تو اکثر اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ دوسرے ممالک کو اپنی جنگ میں شامل کر لیا جائے۔”

خیال رہے کہ  امریکی تجزیہ کار ٹکر کارلسن نے اپنے پروگرام میں دعویٰ کیا کہ دونوں خلیجی ممالک کی سکیورٹی ایجنسیوں نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے چند مبینہ اہلکاروں کو حراست میں لیا جو مقامی علاقوں میں بم دھماکے کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔ 

ان کے مطابق اس مبینہ منصوبے کا مقصد خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا اور ایسے حملوں کا الزام ایران پر ڈال کر خلیجی ریاستوں کو ایران کے ساتھ براہ راست جنگ میں دھکیلنا تھا۔

Watch Live Public News