(ویب ڈیسک ) امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ ایران نے کمرشل شپنگ پر حملے کیے تو سخت جواب دیا جائے گا ۔
امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگستھ اور امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے پریس کانفرنس کی ہے۔
امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ ایران نے واضح جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ امریکا کے بحری جہاز خطے میں موجود ہیں۔آپریشن پراجیکٹ فریڈم ایپک فیوری سے الگ اور عارضی ہے۔ ایران سے آنے والے جہازوں کو واپس بھیج دیا گیا۔ ایران کے 6 جہازوں نے ناکا بندی توڑنے کی کوشش کی۔ امریکی نیوی نے ایرانی جہازوں کو واپس مڑنے پر مجبور کیا۔
امریکی وزیرجنگ نے واضح کیا کہ سمندری گزرگاہ کی ہم سے زیادہ دنیا کو ضرورت ہے۔ ایرانی بندرگاہوں کا گھیراؤ کیا ہوا ہے۔ امریکی فورسز کو آبنائے ہرمز یا ایرانی حدود میں جانے کی ضرورت نہیں۔
اس موقع پر جنرل ڈین کین نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے حکم پر اتوار کو پراجیکٹ فریڈم کا آغاز کیا۔ جو کہ جاری ہے۔ پراجیکٹ فریڈم کا مقصد آبنائے ہرمز سے تجارتی آمدورفت کی بحالی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایران دانستہ طور پر اپنے پڑوسی ممالک پر حملے کررہا ہے۔ جنرل ڈین کین نے واضح کیا کہ ایران کی کارروائیاں اس حد تک نہیں پہنچی کہ جنگ دوبارہ شروع کی جائے۔