بھارت میں خوفناک ٹرین حادثہ، 11 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

بھارت میں خوفناک ٹرین حادثہ، 11 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
کیپشن: بھارت میں خوفناک ٹرین حادثہ، 11 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک خوفناک ٹرین حادثہ پیش آیا ہے جس میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر ٹرین اسٹیشن کے قریب کھڑی مال بردار گاڑی سے جا ٹکرائی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ مسافر ٹرین کی کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جبکہ جائے حادثہ پر مسافروں کی چیخ و پکار سے فضا گونج اٹھی۔

ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے کٹنگ مشینوں کی مدد سے بوگیوں کو کاٹ کر اندر پھنسے مسافروں کو نکالا۔ اب تک 11 لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں، جب کہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق چار زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News