بھارت میں میلے کے دوران جھولاگرنے کی خوفناک ویڈیو وائرل

بھارت میں میلے کے دوران جھولاگرنے کی خوفناک ویڈیو وائرل
کیپشن: بھارت میں میلے کے دوران جھولاگرنے کی خوفناک ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: بھارت میں ایک میلے کے دوران جھولا گرنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ فریدآباد میں منعقدہ سورج کنڈ انٹرنیشنل کرافٹ فیسٹیول میں پیش آیا، جہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ رپورٹس کے مطابق میلے میں لگے ’ سونامی‘ نامی جھولے پر کئی افراد سوار تھے کہ اچانک جھولا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور زمین پر آگرا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان جھولے سے لطف اندوز ہو رہے تھے، تاہم چند لمحوں بعد جھولا اچانک گر گیا۔ حادثے کے بعد میلے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ہر طرف چیخ و پکار سنائی دینے لگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جھولا گرنے کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Watch Live Public News