کورونا میں محکمہ سکول ایجوکیشن نے قومی خزانہ کو84لاکھ کا چونا لگا دیا

کورونا میں محکمہ سکول ایجوکیشن نے قومی خزانہ کو84لاکھ کا چونا لگا دیا
لاہور( پبلک نیوز) کورونا وبا کے دوران سکول ایجوکیشن نے بھی قومی خزانے پر خوب ہاتھ صاف کئے۔ تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں قواعد سے ہٹ کر اساتذہ کو 84 لاکھ روپے سے زائد کنوینس آلاونس دینے کا انکشاف ہوا ہے محکمہ خزانہ کے احکامات کے مطابق ہر قسم کی چھٹیوں کے دوران کنوینس آلاونس نہیں دیا جا سکتا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق مارچ 2020 سے بند ہونے والے سکول موسم گرما کی تعطیلات میں شمار ہوں گے۔ آڈٹ کے دوران تعطیلات کے باوجود گریڈ 14 سے 18 کے 2 ہزار 121 افراد نے غیر قانونی کنوینس آلاونس حاصل کیا۔ ذرائع کے مطابق آڈیٹر جنرل نے سکول ایجوکیشن کے اس غیر قانونی اقدام کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ذمہداروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کر دی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔