آرمی چیف کے معیشت کو درست کرنے کے عزم سے معاشی اشارئیے ٹھیک ہونے لگے، ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی سرگرمیاں کم ہونے لگیں۔Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/JEYlmLEvLb#SBPExchangeRate pic.twitter.com/zB8KyaKm9L
— SBP (@StateBank_Pak) September 4, 2023
کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ردو بدل،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کی کمی واقع جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 1.16 روپے کا اضافہ ہوا ہے. تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 325 روپے کی سطح پر پہنچ گیا،گذشتہ روز اوپن مارکیٹ میں 328 روپے پر بند ہوا تھا۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 1.16 روپے کا اضافہ ہوا ہے، انٹربینک میں ڈالر 306.80 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 305.64 روپے پر بند ہوا تھا۔