پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیمیں کس شہر کی کی ہونگی ؟ جاوید آفریدی کا انکشاف

پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیمیں کس شہر کی کی ہونگی ؟ جاوید آفریدی کا انکشاف
لاہور: پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ اس وقت پاکستان سپر لیگ میں 6 ٹیمیں پشاور زلمی، لاہور قلندرز، کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہیں تاہم ایونٹ میں نئی ٹیمیں کی شمولیت سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں۔ دو روز پہلے پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ شیئر کی اور اپنے چاہنوں والوں سے سوال پوچھنے کا کہا۔ اس دوران ایک مداح نے سوال کیا کہ 'کیا آپ کو معلومات ہیں کہ پی ایس ایل کی دو نئی ٹیمیں کس شہر کی ہوں گی؟' جس کے جواب میں جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ 'سیالکوٹ اور فیصل آباد'۔ واضح رہے کہ اس سے متعلق ابھی تک پی سی بی کی جانب سے کوئی معلومات شیئر نہیں کی گئی ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔