چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل
واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر سیاست دانوں کے خلاف کیسز پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی گرفتاری پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جمہوری اصولوں کے احترام اور قانون کی حکمرانی کا کہتے ہیں۔ گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو3سال قید کی سزا سنائی تھی ، جس کے بعد لاہور پولیس نے ان کو زمان پارک میں انکی رہائش گاہ سے گرفتار کیا اور اٹک جیل منتقل کیا گیا۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید کی سزا کے علاوہ ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ اگر عمران خان ایک لاکھ روپے جرمانہ نہیں دیں گے تو 6 ماہ مزید قید ہوگی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔