امریکی صدر نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا

امریکی صدر نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا

(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے   بھارت پر مزید 25  فیصد ٹیرف عائد کردیا۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق امریکا نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف لگا دیا ہے۔ امریکا  کی جانب سے بھارت پر مجموعی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا ہے۔

ادھر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر  کے ذریعے بھارت پر 25% اضافی ٹیرف عائد کردیا۔ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر  میں کہاگیاہے کہ بھارت  براہ راست یا بالواسطہ طور پر روسی فیڈریشن کا تیل درآمد کرتا ہے، امریکا میں درآمد شدہ بھارتی اشیا  25 فیصد اضافی  ڈیوٹی  کے تابع ہوں  گی۔

گزشتہ روز  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت  پر الزام عائد کیا تھا  کہ وہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے کی کوششوں کی حمایت کرنے میں ناکامی کے ساتھ ساتھ رعایتی روسی تیل سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے اس کے لیے بھارتی اشیا پر محصولات میں تیزی سے اضافہ کرنے کی بات کہی۔

خیال رہے کہ بھارت نے پیر کے روز روس سے تیل کی مسلسل خریداری پر امریکہ اور یورپی یونین کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو غیر منصفانہ قرار دیا۔نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا تھا  کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بھاری محصولات عائد کرنے کی دھمکیوں کے درمیان ملک اپنے اقتصادی مفادات کا تحفظ کرے گا۔

Watch Live Public News