(ویب ڈیسک )بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے قوم سے خطاب میں اپریل 2026 میں ملک میں انتخابات کا اعلان کردیا۔
محمد یونس نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگلادیش میں انتخابات اپریل 2026 کے پہلے 2 ہفتوں میں کسی بھی دن ہوں گے۔ بنگلادیش کا الیکشن کمیشن آنے والے دنوں انتخابات کا مکمل شیڈول جاری کرے گا۔
عبوری سربراہ نے کہا کہ عبوری حکومت نے اصلاحات، انصاف اور انتخابات کے مینڈیٹ پر ملک کا انتظام سنبھالا تھا اور آئندہ عید الفطر تک ملک میں انصاف اور اصلاحات کے حوالے سے قابل قبول حد تک کام مکمل ہوچکا ہوگا۔
یاد رہے کہ بنگلادیش میں گزشتہ سال اگست میں پر عوامی انقلاب کے بعد وزیر اعظم حسینہ واجد بھارت فرار ہوگئی تھیں جس کے بعد نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کو بنگلادیش کا عبوری سربراہ بنایا گیا تھا۔