صرف تین کروڑ میں ’’گولڈن پاسپورٹ’’ 

golden passport for 3 crore
کیپشن: golden passport for 3 crore
سورس: google

 ویب ڈیسک :سستی ترین شہریت ۔۔۔۔۔۔ صرف ایک لاکھ پانچ ہزار ڈالر (تقریباً تین کروڑ پاکستانی روپے)’ گولڈن پاسپورٹ‘ حاصل کریں۔

امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق جس ملک نے یہ اعلان کیا ہے اس کا نام ناؤرو (Nauru) ہے۔ ایک جزیرے پر مشتمل یہ ملک بحرالکاہل میں واقع ہے، یہ ویٹیکن سٹی اور مناکو کے بعد دنیا کی تیسری چھوٹی اور آزاد جمہوریہ ہے۔

اس کا کل رقبہ صرف آٹھ مربع میل ہے۔ اس کی آبادی 13 ہزار پانچ نفوس پر مشتمل ہے۔

اس پر آسٹریلیا، برطانیہ اور نیوزی لینڈ قابض رہے اور 31 جنوری 1968 کو اسے آزادی ملی۔

بحرالکاہل کے جزائر پر رہنے والے لوگ اس کے اصل باشندے تھے، اس کو سب سے پہلے 1798 میں ایک یورپی شخص جان فیرن نے دریافت کیا تھا۔

اس کے بعد یہ جرمنی کے نوآبادیاتی علاقوں میں شامل رہا۔ پہلی عالمی جنگ کے بعد آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور برطانیہ کے پاس رہا جبکہ دوسری عالمی جنگ کے بعد اس پر جاپان نے قبضہ کر لیا تھا۔

ناؤرو کے دارالحکومت کا نام یارن ہے۔

رپورٹ کے مطابق ناؤرو کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے شہریت اور گولڈن پاسپورٹ دینے کا سلسلہ اس لیے شروع کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے فنڈز اکٹھے کیے جا سکیں۔

ناؤرو کو سطح سمندر کی بلندی کی وجہ سے خطرات کا سامنا ہے جبکہ طوفانوں اور ساحلی کٹاؤ کے مسائل بھی درپیش ہیں۔

اس چھوٹے سے ملک کو اس موسمیاتی بحران کا سامنا ہے جس کی وجہ بڑے ممالک بنتے ہیں اور اس سے نمٹنے کے لیے ان ممالک کی جانب سے اقدامات بھی ناکافی ہیں۔

اس کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے خود کو بچانے کے لیے مطلوبہ وسائل دستیاب نہیں ہیں۔

ناؤرو کی حکومت کا کہنا ہے کہ شہریت فروخت کیے جانے سے جو رقم حاصل ہو گی وہ تقریباً 90 فیصد آبادی کو اونچی سطح پر منتقل کرنے میں مدد دے گی جبکہ عوام کے لیے نئے سرے سے مزید محفوظ مقامات بھی بنائے جا سکیں گے۔

یادرہےموسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے پلان سے امریکا کے الگ ہو جانے سے یہ صورت حال مزید گھمبیر ہونے کا امکان ہے اور خطرات سے دوچار ممالک نقد رقوم کے لیے نئے راستے تلاش کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

ناؤرو کے صدر ڈیوڈ ایڈنگ نے سی این این کو بتایا کہ ’ایک ایسے وقت میں جب دنیا موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے منصوبہ بندی کی بات کر رہی ہے، اس لیے ہمیں اپنے ملک کے مستقبل کے لیے بھرپور قدم اٹھانے چاہییں۔‘

گولڈن پاسپورٹ کی قیمت ایک لاکھ پانچ ہزار ہو گی، تاہم یہ ان لوگوں کو جاری نہیں ہوں گے جو کبھی کسی جرم میں ملوث رہے ہوں یا مجرمانہ ریکارڈ رکھتے ہوں۔

ناؤرو کا پاسپورٹ 89 ملکوں تک رسائی دیتا ہے، جن میں برطانیہ، ہانگ کانگ، سنگاپور اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

یہ پاسپورٹ حاصل کرنے والوں میں سے کچھ لوگ ناورو کے دور دراز علاقوں کی سیر بھی کر سکتے ہیں ۔

Watch Live Public News