پاکستانی پاسپورٹ کونسے نمبر پر آگیا؟ نئی رینکنگ جاری

  پاکستانی پاسپورٹ کونسے نمبر پر آگیا؟ نئی رینکنگ جاری

ویب ڈیسک: ہینلےپاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں ایک بار پھر گراوٹ دیکھی گئی ہے۔  پاکستان کا پاسپورٹ 103ویں نمبر پر آگیا ہے، جو کہ پچھلی رینکنگ سے سات درجے نیچے ہے۔

تازہ ترین ہینلے پاسپورٹ انڈیکس (Henley Passport Index) رینکنگ کے مطابق  پاکستانی شہری اب 31 ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں، جب کہ اس سے قبل یہ تعداد 32 ممالک تک محدود تھی۔

پاکستان اس فہرست میں یمن کے ساتھ مشترکہ طور پر 103ویں نمبر پر ہے، پاکستان سے نیچے صرف عراق (104ویں)، شام (105ویں) اور افغانستان (106ویں) کے پاسپورٹس ہیں۔

مضبوط پاسپورٹس

رینکنگ کے مطابق ایشیائی ممالک اس وقت سب سے مضبوط پاسپورٹس کے مالک ہیں، سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ ہے،  جو 193 ممالک میں بغیر ویزا سفر کی اجازت دیتا ہے۔
اس کے بعد جنوبی کوریا (190 ممالک) اور جاپان (189 ممالک) دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں، جرمنی، اٹلی، لکسمبرگ، اسپین اور سوئٹزرلینڈ مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر ہیں، جن کے شہری 188 ممالک میں بغیر ویزا جا سکتے ہیں۔

پانچویں نمبر پر آسٹریا، بیلجیم، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، آئرلینڈ اور نیدرلینڈز ہیں، جنہیں 187 ممالک میں ویزا فری داخلہ حاصل ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہینلے انڈیکس کی 20 سالہ تاریخ میں پہلی بار امریکہ ٹاپ 10 فہرست سے باہر ہوا ہے۔

کبھی دنیا کا نمبر ون پاسپورٹ رہنے والا امریکی پاسپورٹ اب 12ویں نمبر پر ہے، جہاں وہ ملائیشیا کے ساتھ مشترکہ پوزیشن پر ہے۔

امریکی شہری اب دنیا کے 227 میں سے 180 ممالک میں ویزا فری داخل ہو سکتے ہیں۔

 

Watch Live Public News