امریکی صدر,پوپ فرانسس سمیت 300 سے زائد افراد نوبیل انعام کیلئے نامزد

امریکی صدر,پوپ فرانسس سمیت 300 سے زائد افراد نوبیل انعام کیلئے نامزد

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، پوپ فرانسس اور 300 سے زائد افراد نوبیل امن انعام  کے لیے نامزد، ٹرمپ کو نوبیل کے لئے نامزد   امریکی کانگریس نے کیا۔

 نوبیل انسٹیٹیوٹ کے مطابق 2025 کے لیے 338 امیدوار سامنے آئے ہیں، جن میں 244 افراد اور 94 تنظیمیں شامل ہیں۔

نوبیل قوانین کے مطابق نامزد افراد کے نام 50 سال تک خفیہ رکھے جاتے ہیں، لیکن کچھ نامزد کنندگان اپنے امیدواروں کے نام ظاہر کر سکتے ہیں۔

امریکی کانگریس کے رکن ڈیرل عیسیٰ نے اعلان کیا کہ وہ ٹرمپ کو نوبیل انعام کے لیے نامزد کر رہے ہیں، ان کے مطابق، ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے کی گئی کوششیں اس نامزدگی کی بنیاد ہیں،، تاہم، کچھ رپورٹس کے مطابق یہ نامزدگی ڈیڈ لائن کے بعد جمع کرائی گئی۔

Watch Live Public News