ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی گزرگاہ میں سہولت سے متعلق امریکی منصوبے “ پروجیکٹ فریڈم” کو عارضی طور پر روکنے کے فیصلے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے جرات مندانہ قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ بروقت فیصلہ کیا، جو خطے میں کشیدگی کم کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔
I am grateful to President Donald Trump for his courageous leadership and timely announcement regarding the pause in Project Freedom in the Strait of Hormuz.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 6, 2026
President Trump's gracious response to the request made by Pakistan and other brotherly countries, particularly the…
انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دیگر برادر ممالک، بالخصوص سعودی عرب اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر مثبت ردعمل خطے میں امن، استحکام اور مفاہمت کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔
وزیراعظم کے مطابق پاکستان ان تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا جو تحمل، مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پُرامن حل کو فروغ دیتی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ پیش رفت ایک دیرپا معاہدے کی بنیاد بنے گی، جو نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر بھی پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنائے گی۔