ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے 2022-23 کے اثاثوں اور گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے کے معاملے میں قومی اسمبلی کے 10 سابق ارکان کو نااہل قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیصلے کے تحت یہ ارکان اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے تک آئندہ عام انتخابات، ضمنی انتخابات، یا سینیٹ کے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔اسی طرح الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے 7 اور بلوچستان اسمبلی کے 7 سابق ممبران کو بھی نااہل قرار دے دیا ہے کیونکہ انہوں نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات وقت پر جمع نہیں کرائیں۔
یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے سے متعلق کیس کا نتیجہ ہیں۔اس فیصلے کے بعد ان ارکان کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی جب تک وہ اپنی تفصیلات مکمل طور پر جمع نہیں کراتے۔
یہ اقدام الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی شفافیت اور ممبران کی مالی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ عوامی نمائندے اپنے اثاثوں اور مالی حیثیت کے بارے میں مکمل تفصیلات فراہم کریں اور قانونی تقاضوں پر عمل کریں۔