ویب ڈیسک: بیرسٹر گوہر خان نے کہا امریکی کانگرس میں بے شمار قراردادیں اور قانون سازی ہوتی ہے پی ٹی آئی کا اس سے کوئی تعلق نہیں ، پاکستان تحریک انصاف آئندہ کا لائحہ عمل الائنس کے ساتھ طے کرے گی ۔
تفصیلات کےمطابق بیرسٹر گوہر خان نے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کانگرس میں بے شمار قراردادیں اور قانون سازی ہوتی ہے پی ٹی آئی کا اس سے کوئی تعلق نہیں ، کسی امریکی وفد کی پاکستان آمد کے موقع پر پی ٹی آئی کے ساتھ کسی کا کوئی رابطہ نہیں ۔
اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطوں سے میں اتنا ہی باخبر ہوں جتنا اپ لوگ باخبر ہیں ، پاکستان تحریک انصاف آئندہ کا لائحہ عمل الائنس کے ساتھ طے کرے گی ۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن نے مجلس عاملہ کے بعد 15 اپریل کو فیصلے سے آگاہ کرنے کا کہا ہے ، اپوزیشن کی جماعتوں کے ساتھ الائنس بنائیں گے اور جو آئندہ کا لائحہ عمل ہوگا مشترکہ طے کریں گے ۔
مشترکہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر ٹی او آرز طے کیے جائیں گے، نفرت نہیں بلکہ ہم بھائی ہیں آپس میں یہ اختلاف ہوتا رہتا ہے ، ہم جمہوری پارٹی ہیں کسی کو بولنے سے منع نہیں کرتے ۔
واضح کیا ہے کہ اگر بات کرنی ہے تو پارٹی کے اندر بات کریں، ہماری جمہوری پارٹی ہے ہم لوگوں کو نہیں روکتے کہ وہ بات بھی نہ کریں ، یہ پرسنل نہیں ہوئے بلکہ ایک عددبیان آجاتا ہے جسے درگزر کر دینا چاہیے۔