(ویب ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے معاملے پر منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو ٹیلی فون پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 8 بجے کی ڈیڈلائن تک معاہدہ نہ ہوا تو ایران پر بڑے حملے کیے جائیں گے۔ ایران پر ایسا حملہ ہوگا جو اس نے کبھی دیکھا بھی نہیں ہوگا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے معاملے پر منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ 8 بجے کچھ ہونے جارہا ہے۔ آج مذاکرات میں ٹھوس پیش رفت ہوئی تو صورتحال بدل سکتی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ آج رات ایران کی پوری تہذیب ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی، میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو مگر ایسا ہونے کا امکان ہے۔