دوران پرواز بچے کے فلم دیکھنے پرلڑائی، ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑگئی

دوران پرواز بچے کے فلم دیکھنے پرلڑائی، ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑگئی
کیپشن: دوران پرواز بچے کے فلم دیکھنے پرلڑائی، ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑگئی

ویب ڈیسک: (علی زیدی)بچے کےفلم ’’ کراٹے کڈ’’ دیکھنے پر  طیارے کے مسافر دو خاندان 5 ہزار فٹ کی بلندی پر لڑ پڑے ، پائلٹ ایمرجنسی لینڈنگ پر مجبور ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق طیارے میں سوار 5 سالہ بچہ اپنے آئی پیڈ پر2010 میں ریلیزہونے والی اداکار جیکی چن اور ول اسمتھ کے بیٹے کی فلم ’’ کراٹے کڈ’  دیکھ رہا تھا کہ ساتھ والی نشست کی مسافر خاتون نے کہا کہ اس کا سر درد ہورہا ہے فلم بند کرو۔

 جس پر بچے کی 26 سالہ ماں نے کہا بچہ آواز کم کر لیتا ہے جس پر دوسری خاتون نے گالم گلوچ شروع کردی اور اسکے معذور شوہرکو گلے سے دبوچ لیا ۔ جس پر لڑائی مار کٹائی شروع ہوگئی ، صورتحال کو دیکھتے ہوئے پائلٹ نے ایمرجنسی لینڈنگ کا فیصلہ کیا اور جہاز کو پورٹو ائیرپورٹ پر اتار لیا جہاں پولیس دونوں فیملیز کا انتظار کررہی تھی۔

دونوں فیملیز چھٹیاں منانے کے بعد ایزی جیٹ کی فلائٹ کے ذریعے لنزوروٹ سے گیٹ وک جارہے تھیں جب انہیں پورٹو اترنا پڑ گیا۔

ذرائع کا کہناہے کہ دونوں ہی فیملیز نے ائیرلائن اسٹاف کوہراساں کیا جبکہ ایزی جیٹ انتظامیہ کا کہنا ہے مسافروں کی حفاظت اولین ترجیح ہے ایسا رویہ ناقابل برداشت ہے

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر