ویب ڈیسک: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف ہفتے کو سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے "نامناسب رویے" کے باعث آج اس کے خلاف انتہائی سخت اقدام زیرِ غور ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ایران کے بعض علاقوں اور گروہوں کو نشانہ بنانے کے ایسے آپشنز بھی زیرِ غور ہیں جن پر اس سے قبل غور نہیں کیا گیا تھا۔
امریکی صدر کے مطابق ایران نے اپنے پڑوسی ممالک پر کیے گئے حملوں پر معذرت بھی کی ہے، جسے انہوں نے ایران کی جانب سے پسپائی یا ہتھیار ڈالنے کے مترادف قرار دیا۔