ایک اور معصوم بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید، مقبوضہ کشمیر میں احتجاج پھوٹ پڑا

ایک اور معصوم بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید، مقبوضہ کشمیر میں احتجاج پھوٹ پڑا

(ویب ڈیسک)ایک اور معصوم  مبینہ طور پر بھارتی فوج کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں شہید ہوگیا ، جس کے بعد کشمیر بھر میں احتجاج پھوٹ پڑا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد زین 07 مئی 2026 سوپور بھارتی فوجی گاڑی سے شہید ہوا،سوپور بارہمولہ واقعے بعد وسیع احتجاج شروع ہوگیا جس میں  فوری انصاف کا مطالبہ کیا گیا۔مظاہرین نے ملوث سکیورٹی اہلکاروں کے احتساب کا مطالبہ کیا۔

تجزیہ کار  کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں بھارتی فوج کے ہاتھوں سڑکوں پر کشمیریوں کی شہادت مسلسل رجحان ہے۔ اس سے پہلے بھی کشمیر میں کئی ایسے واقعات ہوئے،لیکن بھارتی فوجیوں کو سزا نہیں سنائی گئی۔

تجزیہ کار کے مطابق  26 جون 2020 شادپورہ کیگام کپواڑہ 11سالہ لڑکا فوجی گاڑی سے شہید ہوا،14 نومبر 2014 گنہپورہ لنگیٹ کپواڑہ 11سالہ لڑکی طالبہ  شہید کی گئی،16 اپریل 2019 گلپور پونچھ 13سالہ لڑکا اسی نوعیت واقعے میں شہید ہوا،20 جولائی 2017 اگلر شوپیاں اسکول طالبہ بھارتی فوجی کی گاڑی  کی ٹکر شہید  ہوئی،دسمبر 2020 بمہامہ کپواڑہ سوپورہائیوے 8سالہ مدبرہ اسماعیل گاڑی سے زخمی  ہوئی۔    کشمیر میں شہری ہلاکتیں احتساب کمی پر طویل الزامات جاری ہیں۔

Watch Live Public News