ویب ڈیسک: گزشتہ روز کی ریکارڈ مندی کے بعد، آج پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز، مارکیٹ کے آغاز پر 1,600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے ہنڈرڈ انڈیکس 116,602 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 3,882 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 114,909 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 7 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر 280.57 روپے سے کم ہو کر 280.50 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔