ویب ڈیسک: عیدالاضحیٰ کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں جبکہ یہ پیشگوئیاں بھی کی جارہی ہیں کہ اس بار بڑی عید پر لمبی چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان اور یو اے ای میں عیدالاضحیٰ کے حوالے سے پیشگوئی ہو چکی ہے، ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے مطابق یو اے ای میں ذی الحج کا چاند 27 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے اور اگر یہ پیشگوئی درست ثابت ہوئی تو عیدالاضحیٰ جمعہ 6 جون کو ہونے کا امکان ہے۔
یو اے ا ی میں ہر سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر یوم عرفہ سمیت چار چھٹیاں ہوتی ہے۔ تو اگر ماہرین فلکیات کی یہ پیشگوئی درست ثابت ہوتی ہے تو امارات میں جمعرات 5 جون سے (9 ذی الحج) سے اتوار 8 جون تک ہوں گی۔
دوسری جانب پاکستان میں بھی ہفتہ 7 جون کو عیدالاضحیٰ ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو ملک میں میں جمعہ 6 جون سے پیر 9 جون تک عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں ہو سکتی ہیں۔
تاہم عیدالاضحیٰ ہونے کا حتمی اعلان ہر ملک کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر آنے کے بعد کرے گی۔