بس میں مسافر کی شرمناک حرکت، خاتون نے گرفتار کروا دیا

بس میں مسافر کی شرمناک حرکت، خاتون نے گرفتار کروا دیا

ویب ڈیسک:خواتین کو ہراساں کرنے کے مختلف واقعات رونماں ہورہے ہیں، گلی، محلوں، بازاروں کے بعد خواتین پبلک پلیس اور بسوں میں بھی محفوظ نہیں ہیں، ایک ایسا ہی واقعہ منظرعام پر آیا جس نےسننے والوں حیرت زدہ کردیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ 

بس میں  سفر کے دوران ایک خاتون مسافر کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا جو دورانِ سفر اپنے موبائل فون پر فحش فلمیں دیکھ رہا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون مسافر نے بہادری اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس کے عملے کو صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس کے فوری بعد بس انتظامیہ نے مذکورہ شخص کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔

خاتون مسافر نے بتایا کہ ملزم پورے راستے فحش فلمیں دیکھ رہا تھا اور سیٹ پیچھے کر کے انہیں بھی دکھا رہا تھا اور اس کے ویڈیو شواہد بھی موجود ہیں۔

 صارفین نے خاتون کی بروقت اطلاع اور ہمت کو سراہا اور کہا کہ اس اقدام نے دیگر مسافروں کو ممکنہ ذہنی اذیت سے بچایا۔ متعدد صارفین نے مطالبہ کیا کہ ایسے افراد کو نشانِ عبرت بنایا جائے تاکہ عوامی مقامات پر اخلاقی رویے کی حوصلہ افزائی ہو۔

Watch Live Public News