ملک بھر میں موبائل سروس عارضی طور پر معطل

  ملک بھر میں موبائل سروس عارضی طور پر معطل
سورس: publicnews

ویب ڈسک: ملک بھر میں موبائل سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں موبائل سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، امن و امان اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔

دوسری جانب شہریوں کو اپنا حلقہ تلاش کرنے اور ایک دوسرے سے رابطے میں دشواری کا سامنہ ہے۔الیکشن کمیشن اور پی ٹی اے نے الیکشن ڈے پر موبائل سروس بند کرنے سے منع کیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل  فون سروس متاثر اور لاہور کے بھی مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر ہے۔

دوسری جانب پشاور میں بھی پولنگ شروع ہونے سے قبل موبائل سروس متاثر ہے ، کوئٹہ ،اسلام آباد میں بھی موبائل سروس جزوی طو ر پر متاثر ہے۔