مولانا فضل الرحمان نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا

مولانا فضل الرحمان نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا
کیپشن: Fazal-ur-Rehman
سورس: publicnews

ویب ڈسک: مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنا ووٹ کاسٹ کریا۔

جے یو آئی (ف) کے صدر مولانا فضل الرحمن نےڈیرہ اسماعیل خان میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ہے اور اس تصویر میں ان کو ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے با آسانی دیکھا جا سکتاہے۔

پاکستان میں آج ہونے والے عام انتخابات 2024 میں ملک بھر میں 12 کروڑ سے زائد ووٹرز قومی اور صوبائی اسمبلی کی 855 نشستوں پر اپنا حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کے عمل کا آغاز آج صبح 8 بجے ہو گا اور پولنگ کا یہ عمل بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

مجموعی طور پر قومی اور صوبائی اسمبلی کی 855 نشستوں پر ملک بھر میں 17 ہزار 758 امیدوار میدان میں ہیں جن میں ووٹرز اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔