(ویب ڈیسک ) استحکام پاکستان پ ارٹی ( آئی پی پی) کے رہنما عون چوہدری نے الیکشن کمیشن سے پولنگ عملے کو تبدیل کرنے کا مطالبہ كر دیا۔
لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 میں عون چوہدری اور عمر سہیل ضیا بٹ نے جونئیر ماڈل ہائی اسكول ماڈل ٹاون پولنگ اسٹیشن كا دورہ کیا۔
اس دوران مسلم لیگ ن اور آئی پی پی کے مشترکہ عون چوہدری نے پولنگ اسٹیشن میں دھاندلی كی نشاندہی كردی اور کہا کہ انتظامیہ نے پولنگ اسٹیشن كے اندر پی ٹی آئی کا کیمپ لگوا دیا۔
ووٹرز نے شكوہ کیا کہ پولنگ عملہ آئی پی پی اور ن لیگ كے ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والے ووٹرز کو خوار كررہا ہے، لسٹوں میں نام نہ ہونے کا بہانہ بنایا جا رہا ہے۔
عون چوہدری نے الیکشن کمیشن سے پولنگ عملے کو تبدیل کرنے کا مطالبہ كرتے ہوئے کہا کہ فسطائیت کی سوچ رکھنے والے لوگ بطور پولنگ عملہ تعینات ہیں۔
لاہور میں بڑی دھاندلی پکڑی گئی؟ عون چودھری کی میڈیا سے گفتگو#PublicNews #PublicUpdates #Elections2024 #Elections #GeneralElection #AunChaudhry pic.twitter.com/VoBPANrDsw
— Public News (@PublicNews_Com) February 8, 2024
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے تاکہ وہ ووٹ نہ ڈالیں لیکن ہم ڈٹ کر اس دھاندلی اور پیٹرول پمپ والوں کا مقابلہ کریں گے۔
یاد رہے کہ این اے 128 میں عون چوہدری کا مقابلہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار بیرسٹر سلمان اکرم راجا سے ہے۔