امریکا نے پاکستان سے متعلق نئی سکیورٹی ایڈوائزری جاری کردی

امریکا نے پاکستان سے متعلق نئی سکیورٹی ایڈوائزری جاری کردی
کیپشن: امریکا نے پاکستان سے متعلق نئی سکیورٹی ایڈوائزری جاری کردی

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے تباہ کن خودکش حملے کے بعد امریکا نے پاکستان کے لیے نئی سکیورٹی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں پاکستان میں موجود اور سفر کا ارادہ رکھنے والے امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سکیورٹی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری عوامی اجتماعات سے گریز کریں اور اپنی ذاتی سکیورٹی منصوبہ بندی کا ازسرِنو جائزہ لیں۔

محکمہ خارجہ نے امریکی شہریوں کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ مقامی میڈیا کے ذریعے سکیورٹی صورتحال سے متعلق تازہ معلومات پر مسلسل نظر رکھیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کے نواحی علاقے ترلائی کلاں میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش حملے میں 33 افراد شہید جبکہ 150 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

Watch Live Public News