ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم ہو گئی، جب کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ہنڈرڈ انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح عبور کر لی۔
منگل کو کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا، جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور ہنڈرڈ انڈیکس 134,165 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
یہ پیش رفت گزشتہ کاروباری روز کے تسلسل میں سامنے آئی ہے، جب مارکیٹ 1,421 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ 133,370 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری، پالیسی تسلسل اور اقتصادی اشاریوں میں بہتری اس تیزی کی اہم وجوہات ہیں۔