فیصل آباد: سکیورٹی ادارے کی بڑی کامیابی، 149 ملکی و غیر ملکی افراد گرفتار

 فیصل آباد: سکیورٹی ادارے کی بڑی کامیابی، 149 ملکی و غیر ملکی افراد گرفتار

ویب ڈیسک: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ( NCCIA) فیصل آباد نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ہم آہنگی سے آپریشن کیا،  یہ چھاپہ سابقہ چیئرمین فیسکو اور معروف سیاسی و سماجی کاروباری شخصیت ملک تحسین اعوان کے ڈیرے پر چھاپہ مارا۔

چھاپے کے دوران وہاں ایک بڑے کال سینٹر کا انکشاف ہوا، جو پونزی اسکیم اور انویسٹمنٹ فراڈ میں ملوث تھا۔ اس فراڈ نیٹ ورک کے تحت عوام الناس کو دھوکہ دے کر خطیر رقم بٹوری جا رہی تھی۔

کارروائی کے دوران 149 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، جن میں پاکستانی اور غیر ملکی باشندے شامل ہیں۔ گرفتار ہونے والوں میں 131 مرد اور 18 خواتین شامل ہیں۔ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد تمام افراد کو قانونی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

گرفتار شدہ افراد کا تعلق مندرجہ ذیل ممالک سے ہے۔

چین: 44 مرد، 4 خواتین، نائیجیریا: 3 مرد، 5 خواتین، فلپائن: 1 مرد، 3 خواتین، سری لنکا: 1 مرد، 1 خاتون، بنگلہ دیش: 6 مرد، زمبابوے: 1 خاتون، میانمار: 2 خواتین اور پاکستان کے 76 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔

اس فراڈ نیٹ ورک کے خلاف مجموعی طور پر 07 مقدمات (ایف آئی آر نمبر 141 تا 147) درج کیے جا چکے ہیں۔ گرفتار شدگان مختلف نوعیت کے مالیاتی جرائم اور دھوکہ دہی میں ملوث پائے گئے ہیں۔

تحقیقات کا عمل این سی سی آئی اے فیصل آباد کی جانب سے قانون کے مطابق جاری ہے۔ اس بڑے فراڈ نیٹ ورک کی گرفتاری پاکستان میں سائبر کرائم کے خلاف جنگ میں ایک نمایاں کامیابی ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ گروہ مختلف "آن لائن سکیموں" کے ذریعے عوام کو دھوکہ دیتا تھا، جن میں بین الاقوامی مالیاتی فراڈ، جعلی ویب سائٹس، فیک انویسٹمنٹ پلیٹ فارمز اور ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے ٹریپنگ شامل ہے۔
غیر ملکی ہیکرز کی موجودگی
انتہائی اہم انکشاف یہ سامنے آیا ہے کہ ملک تحسین اعوان کے ڈیرے پر غیر ملکی ہیکرز کو مستقل بنیادوں پر رکھا گیا تھا۔ یہ افراد مبینہ طور پر اعلیٰ تکنیکی مہارت رکھتے تھے اور بین الاقوامی سطح پر ڈیجیٹل فراڈ اور سائبر کرائم میں ملوث تھے

Watch Live Public News