کینیڈا: ٹرک ڈرائیور نے پاکستانی خاندان کو کچل دیا، 4 جاں بحق

کینیڈا: ٹرک ڈرائیور نے پاکستانی خاندان کو کچل دیا، 4 جاں بحق

انٹاریو (پبلک نیوز) کینیڈا کی ریاست انٹاریو میں دہشت گرد نے مسلمان خاندان پر ٹرک چڑھا دیا جس سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس نے واقعے کو مذہبی منافرت کا نتیجہ قرار دے دیا،وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ہم مسلم کمیونٹی کے ساتھ کھڑے ہیں،کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے لئے کوئی جگہ نہیں اور اسے روکنا ہو گا۔ کینیڈا کی مسلم تنظیموں نے واقعے کو دہشت گردی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے قتل پر اظہار افسوس کیا ہے، انہوں نے کہا لندن اونٹاریو میں پاکستانی نژاد خاندان کے قتل پر انتہائی دکھ ہوا،قتل کا یہ قابل مذمت واقعہ مغربی ممالک میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کو ظاہر کرتا ہے، بین الاقوامی برادری کو ایک موثر اور جامع حکمت عملی کے تحت اسلاموفوبیا سے نمٹنا ہو گا.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔