ویب ڈیسک: گلگت بلتستان انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی نمایاں کامیابی پر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں اور ووٹرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔
غیر حتمی نتائج کے مطابق گلگت بلتستان کے 24 انتخابی حلقوں میں سے 19 کے نتائج سامنے آ چکے ہیں، جن میں پاکستان پیپلز پارٹی 9 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔
نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ گلگت بلتستان میں "تیر" کی بھرپور کامیابی ہوئی ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں، امیدواروں اور ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے پیپلز پارٹی پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
Gilgit-Baltistan mein teeron ki barish. The Pakistan Peoples Party is emerging as the single largest party and we will be attempting to form government. I am grateful to the people for their trust and congratulations to Jiyalas on their victory.
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) June 7, 2026
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلز پارٹی واحد بڑی سیاسی قوت کے طور پر سامنے آ رہی ہے اور پارٹی وہاں حکومت سازی کے لیے بھرپور کوشش کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ووٹ کے ذریعے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، وہ اس پر ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔