ایران میں کئی امریکی فوجیوں کو قید کر لیا گیا ہے، علی لاریجانی

ایران میں کئی امریکی فوجیوں کو قید کر لیا گیا ہے، علی لاریجانی
کیپشن: ایران میں کئی امریکی فوجیوں کو قید کر لیا گیا ہے، علی لاریجانی

ویب ڈیسک: ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں کئی امریکی فوجیوں کو قید کر لیا گیا ہے۔

 ایرانی میڈیا کے مطابق علی لاریجانی نے کہا کہ انہیں امریکی فوجیوں کے ایران میں قید ہونے کی اطلاع ملی ہے اور امریکا کی جانب سے حقائق چھپانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

لاریجانی نے مزید کہا کہ امریکی دعویٰ ہے کہ ان کے فوجی کارروائی کے دوران ہلاک ہوئے، مگر حقیقت جلد سامنے آ جائے گی۔

تاہم امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایران کے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے۔ سینٹ کام کے ترجمان نے کہا کہ ایرانی دعوے جھوٹ اور فریب پر مبنی ہیں اور کسی امریکی فوجی کو ایران میں قید نہیں کیا گیا۔

Watch Live Public News