(ویب ڈیسک ) امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو کا کہنا ہے کہ ایران کا ابھی تک ہمیں کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ امید ہے کہ ایران سنجیدہ مذاکرات کے عمل کی طرف جائے گا۔
امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہے پوپ لیو کے ساتھ ملاقات انتہائی مثبت رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہمیں آج ایران کا جواب موصول ہوجانا چاہیے۔ ایران کا ابھی تک ہمیں کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ امید ہے کہ ایران سنجیدہ مذاکرات کے عمل کی طرف جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔ ہماری توجہ صرف لبنانی حکومت پر ہے۔
مارکو روبیو نے واضح کیا کہ گزشرہ رات ایران پر کیے گئے حملے آپریشن ایپک فیوری کا حصہ نہیں تھے۔ اگر امریکا پر میزائل فائر کیے گئے تو ہم جواب دیں گے۔