(ویب ڈیسک ) امریکی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالہ جیل میں مجرم ظاہر جعفر سے ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانے کا4 رکنی وفد اڈیالہ جیل پہنچا۔ اڈیالہ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتخانے کے وفد میں قونصل آفیسر ڈینس ہیر، قیصراقبال، آمنہ بی بی، اسامہ حنیف شامل تھے۔
اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے کے وفد کو مجرم ظاہر جعفر تک قونصل رسائی دی گئی اور ظاہر جعفر سے ملاقات کے بعد امریکی سفارتخانے کا وفد واپس روانہ ہوگیا۔
یاد رہے کہ مجرم ظاہر جعفر نورمقدم قتل کیس میں اڈیالا جیل میں قید ہے۔