بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی طلاق ہوگئی

بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی طلاق ہوگئی
نئی دہلی(پبلک نیوز) معروف کرکٹ سٹار اور بھارتی ٹیم کے اوپنر شیکھر دھون اور انکی اہلیہ عائشہ مکھرجی کے درمیان طلاق ہوگئی. شیکھر دھون کی اہلیہ نے اپنی طلاق کے حوالے سے اطلاع ایک طویل انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی. اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں شیکھر دھون کی اہلیہ نے کہا جب تک مجھے دوبار طلاق نہیں ہوئی ،میں سمجھتی تھی کہ یہ برا لفظ ہے، میں پہلی بار طلاق کے بعد بہت خوفزدہ تھی اور اس وقت لگتا تھا کہ میں بہت غلط کر رہی ہوں. عائشہ مکھرجی نے سوشل میڈٍیا صارفین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ تصور کریں، مجھے دوسری بار اس مرحلے سے گزرنا پڑ رہا ہے۔واضح رہے کہ کرکٹر شیکھر دھون کی طرف سے تاحال اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے. یاد رہے کہ شیکھر دھون کی اہلیہ عائشہ مکھرجی نے اس سے قبل آسٹریلوی بزنس مین سے شادی کر رکھی تھی ، جن سے انکی دو بیٹیاں ہیں جبکہ عائشہ اور شیکھر کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور ان کا بیٹا زورآور بھی ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔