سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ سے منگنی کا اعلان کر دیا

سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ سے منگنی کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک:بھارت کے سابق اسٹار بلے باز شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ سے باضابطہ منگنی کا اعلان کر دیا۔

شیکھر دھون نے انسٹاگرام پر اپنی گرل فرینڈ سوفی شائن سے منگنی کا باضابطہ اعلان کیا، دونوں نے گزشتہ برس اپنے تعلق کی تصدیق کی تھی۔

سوفی شائن نے انسٹاگرام پر شکھر دھون کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جس نے سوشل میڈیا پر تیزی سے توجہ حاصل کی۔ اس سال کے آغاز پر دونوں کو دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کے ایک میچ کے دوران ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

منگنی کے اعلان پر شیکھر دھون نے انسٹاگرام پر لکھا کہ مشترکہ مسکراہٹوں سے مشترکہ خوابوں تک۔  ہم نے ہمیشہ کے لیے ایک ساتھ چلنے کا انتخاب کیا ہے۔

واضح رہے  فروری 2025 میں شیکھر دھون نے اپنی طلاق کے بعد کھل کر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ طویل عرصے سے اپنے بیٹے زوراور سے نہیں مل سکے۔

Watch Live Public News