ویب ڈیسک: بھارت کے سابق اوپنر شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ صوفی شائن سے دوسری شادی کر لی۔ شادی کی تقریب دہلی این سی آر میں سادگی کے ساتھ منعقد ہوئی جس میں اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
کرکٹر یزویندر چہل نے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری دی اور کیپشن میں لکھا، ’’میرے یار کی شادی ہے۔‘‘ شادی سے قبل ہلدی اور سنگیت کی تقریبات بھی منعقد ہوئیں، جن کی جھلکیاں خود دھون نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔
شیکھر دھون اور صوفی شائن 2025 سے ایک ساتھ ہیں، جبکہ جنوری 2026 میں دونوں نے اپنی منگنی کی تصدیق کی تھی۔
صوفی شائن کون ہیں؟
آئرلینڈ میں پیدا ہونے والی صوفی شائن پیشے کے اعتبار سے پروڈکٹ کنسلٹنٹ ہیں اور ابوظہبی میں ناردرن ٹرسٹ کارپوریشن میں سیکنڈ وائس پریزیڈنٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے لمبرک انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے مارکیٹنگ اور مینجمنٹ میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔
یاد رہے کہ شیکھر دھون نے اکتوبر 2023 میں عائشہ مکھرجی سے علیحدگی اختیار کی تھی۔ ان کی پہلی شادی 11 برس تک قائم رہی اور ان کا ایک بیٹا زور آور بھی ہے۔