سینیٹر فیصل واؤڈا کی والدہ انتقال کر گئیں

سینیٹر فیصل واؤڈا کی والدہ انتقال کر گئیں
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فصیل واؤڈا کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔ مرحومہ کی وفات کے حوالے سے انھوں نے خود تصدیق کر دی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے آفیشل ہینڈل سے ٹویٹ پیغام جاری کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واؤڈا نے لکھا کہ میری پیاری والدہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔ وہ پچھلے کچھ دنوں سے کومہ کی حالت میں تھیں۔ انھوں نے مزید لکھا کہ مرحومہ کی نماز جنازہ کل بعد از نماز ظہر کراچی کی ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) فیز 7 مسجد عائشہ میں ادا کی جائے گی۔ سینیٹر فیصل واؤڈا نے مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی درخواست بھی کی۔ سینیٹر فیصل واؤڈا کی والدہ کے انتقال کے حوالے سے سیاسی و سماجی شخصیات نے تعزیتی پیغامات جاری کیے اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔